ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکہ اور لاؤس کا باہمی تعلقات میں نئے باب کے آغاز پر اتفاق

امریکہ اور لاؤس کا باہمی تعلقات میں نئے باب کے آغاز پر اتفاق

Tue, 06 Sep 2016 16:53:42    S.O. News Service

نیویارک،6؍ستمبر(ایس ا و نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اقتصادیات، ٹیکنالوجی، سکیورٹی، ماحولیات اور انسانی حقوق کے شعبوں میں نئی شراکت داری کا اعلان امریکہ کے صدر براک اوباما کی لاؤس کے صدر بونہانگ ووریچٹ سے دارالحکومت وینتیان میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔اوباما پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے لاؤس کا دورہ کیا اور منگل کو اس ملک کو تین سالوں میں نو کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا جس سے لاؤس کی طرف سے ان بموں کا قومی سروے کرنے میں حصہ ڈالنا ہے جو 1960اور 1970کی دہائیوں میں امریکی فورسز نے یہاں گرائے تھے اور وہ پھٹا نہیں تھے۔امریکہ نے یہاں تقریباً 22لاکھ بم گرائے تھے جن کا ایک تہائی پھٹا نہیں تھا اور یہ بم لاؤس کی ترقی کی طرف پیش رفت کو سست روی پر مجبور کرتے رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق اوباما نے جنگ کے دوران لاپتا ہونے والے امریکی اہلکاروں کا کھوج لگانے کے ضمن میں تعاون پر لاؤس کو سراہا۔لاؤس اس وقت جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم "آسیان" کا صدر ہے۔ اس ملک پر انسانی حقوق کی خراب صورتحال کے باعث خاصی تنقید کی جاتی رہی ہے۔اوباما اور ووریچٹ نے منگل کو ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ تکلفات سے بالا بات چیت سے انسانی حقوق کے امور سے متعلق اختلافات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔صدر اوباما جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کو یہ یقین دلانے کے لیے کوشاں ہیں کہ امریکہ خطے میں توازن کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ آسیان کانفرنس اور پھر مشرقی ایشیا کے ممالک کے کانفرنس کے دوران بھی وہ خطے کی اقوام سے امریکہ کے تعلقات کو مضبوط کرنے پر زور دیں گے۔
 


Share: